حیدرآباد۔14جولائی(اعتماد نیوز)آج حکومت تلنگانہ کی جانب سے EAMCET کے
مسئلہ پر سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی گئی۔ چنانچہ ایمسیٹ کاؤنسلنگ کے
لئے تاریخ میں مزید توسیع کے لئے سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی درخواست
داخل کی گئی۔ اس درخواست میں کہا گیا کہ کاؤنسلنگ کے لئے مزید
توسیع کی
جائے تاکہ تلنگانہ میں طلبا کے مقامی اور غیر مقامی ہونے کے مسئلہ کو حل
کیا جا سکے۔ جاریہ ماہ 16کو اس سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوگا اس اجلاس میں
طلبا کے مقامی یا غیر مقامی ہونے کے اصول و ضبابط کو ترتیب دیا جائیگا۔
تاہم آندھرا پردیش میں 5اگسٹ سے ایمسیٹ کاؤنسلنگ شروع ہوگی۔